قمرعباس جتوئی اصغر یہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر منتخب ، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مبارک باد

21 February 2017

وحدت نیوز (بھٹ شاہ) برادر قمر عباس جتوئی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 48واں مرکزی کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوا جس میں اصغری طلباء نے کثرت رائے سے برادرقمرعباس جتوئی کو  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا نیا ء مرکزی صدر منتخب کرلیا ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی اور صوبائی سیکریٹر ی جنرل علامہ مقصودڈومکی نے نو منتخب صدر  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر  قمر عباس جتوئی کو الہٰی جماعت میں ذمہ داری کے حصول پرمبارک باد دی ہے اور دین مبین کی سر بلندی اور وادی مہران میں امام زمانہ عج کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کی دعا کی ہے ۔قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کنونشن کے شرکاء سے خطاب بھی کیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree