یوم القدس کی وال چاکنگ مٹادی گئی،پولیس کی ایم ڈبلیوایم رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں

19 June 2017

وحدت نیوز(خیرپور) خیرپور پولیس امریکہ اور اسرائیل کی نمک خواری میں مشغول ، عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ہونے والی  وال چاکنگ بالخصوص امریکہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے مٹادئیے گئے، پولیس کی مجلس وحدت مسلمین کے مقامی ذمہ داران کے خلاف، ایف آئی آر کے اندراج کی دھمکیاں ، تفصیلات کے مطابق ضلع خیر پور میرس میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کی جانے والی جمعتہ الوداع یوم القدس بفرمان امام خمینی ؒ کی وال چاکنگ مقامی پولیس انتظامیہ کی جانب سے مٹائی جارہی ہے ، جبکہ ساتھ ہی پولیس ایم ڈبلیوایم کے تحصیل رہنما فقیر اعظم ہیسبانی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر کےاندراج کی  دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما شفقت حسین لانگا نے وحدت نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں یوم القدس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ، شہر شہر قریہ قریہ وال چاکنگ، بینرزاور پوسٹرز آویزاں کیئے جارہے ہیں ،پورے پاکستان میں خیر پور کے علاوہ کس شہر سے اس طرح کی کوئی شکایت تاحال موصول نہیں ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ خیر پورمیں یوم القدس کی ریلی پہلے سے زیادہ مذہبی جوش وخروش کے ساتھ نکالی جائے گی کسی بھی قسم کی شرانگیزی کی ذمہ دار مقامی انتظامیہ ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree