نوجوانان ملت جعفریہ اپنے اور قوم کے حقوق کیلئے متحد ہو جائیں، علی حسین نقوی

26 August 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کے ذریعے ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے، نوجوان ایک بڑی قوت ہیں، سازش کے تحت نوجوانوں کو قتل و غارت گری کی سیاست میں دھکیلا گیا، پاکستانی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، سیاست دانوں نے نوجوانوں کو اپنی بھٹی کا ایندھن بنایا، ایم ڈبلیو ایم نوجوانوں کی صلاحیتوں کا تعمیری کاموں میں استعمال کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید حسینی ہال ملیر جعفر طیار میں یوتھ کنونشن میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی، سیکرٹری یوتھ کراچی عباس حیدری، علی عابدی، سید علی نے بھی خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر مختار منگی، رضا رضوی، حامد حسین و دیگر موجود تھے۔ علی حسین نقوی نے کہا کہ نوجوانوں نے ہمیشہ تبدیلی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ ہے، نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد اور قوت ملکوں میں انقلاب برپا کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وحدت یوتھ پُرعزم، بہادر اور جرأت مند نوجوانوں کا قافلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانان ملت جعفریہ اپنے اور قوم کے حقوق کیلئے متحد ہو جائیں اور ظالم قوتوں ڈٹ کر مقابلہ کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree