سندھ میں مردم شماری کے ابتدائی نتائج قابل قبول نہیں،رہنما ایم ڈبلیوایم علی حسین نقوی

29 August 2017

وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں مردم شماری کے نتائج حقیقت کے برعکس ہیں۔ شہری آبادی کے اعداد و شمار میں رد و بدل صوبائی تعصب اور منافرت کے فروغ کا باعث بنے گی۔مجلس وحدت مسلمین کو مردم شماری کے ابتدائی نتائج کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ حتمی نتائج کو تمام نقائص سے دور کیا جائے تاکہ عوامی خدشات کا ازالہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبے آبادی کے تناسب سے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حقدار ہیں۔ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتیں کسی بھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی جو سندھ کی عوام کو ان جائز حق سے محروم کرنے کے لیے کی جائیں۔ملک دشمن قوتیں مذہبی،لسانی اور صوبائی تعصب پھیلا کر اس وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔مردم شماری کے حالیہ نتائج جیسے واقعات ان قوتوں کے عزائم کو تقویت دیں گے۔عوام کو ان کا جائز حق دے کر ان عناصر کو شکست دی جائے جو استحصال اور احساس محرومی کا رونا رو کر عوام اور وطن عزیز کی محبت کی مابین دیواریں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا ہر لحاظ سے اہم ترین صوبہ ہے ارض پاک کے اقتصادی استحکام کی بنیاد ہے اسے دانستہ طور پر کمزور نہ کیا جائے۔سندھ کی آبادی کو کم ظاہر کرنے کی سازش کو منظر عام پر لایا جانا چاہیے۔جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ کسی بھی صورت ملک و قوم سے مخلص نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر عام ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کے لئے مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم ظاہر کی ہے تاکہ سندھ کا قابل تقسیم پول میں سے حصہ نہ بڑھ سکے۔ سندھ حکومت نے مردم شماری کے دوران ان خدشات کا اظہار بھی کیا تھا۔ مردم شماری کے حالیہ 160نتائج میں سندھ کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین مردم شماری سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree