وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عزاداری کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ محرم الحرام کے دوران عزاداری اور عزاداروں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرائے جائے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاو¿س کراچی میں اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںمحرم الحرام کے دوران کراچی میں منعقد ہونے والے عزاداری، مجالس اور جلوسوں کے پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی اور ایک عزاداری سیل بھی قائم کردیا گیا ہے، جس کے انچارج علی حسین نقوی کو نامزد کیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس سال کراچی میں ہونے والی تمام مجالس، عزاداری اور جلوسوں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کے لئے مجلس وحدت المسلمین نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اس کے علاوہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی اور دیگر تمام انتطامات کو بھی مکمل کریا جائے گا۔ انہوں نے عزاداری سیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علی حسین نقوی کی قیادت میں بننے والے سیل میں میر تقی ظفر ،علامہ مبشر حسن میثم عابدی ،زین رضا کو بحثیت ارکان شامل کیا گیا ہے۔ یہ سیل محرم الحرام کے دوران شہر میں ہونے والی تمام مجالس، جلوس اور عزاداریوں کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی صفائی اور دیگر انتطامات کو مکمل کریں گے اور درپیش مشکلات کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے خلاف کسی بھی سازش کو اب اس شہر کے شیعہ اور سنی بھائی مل کر ناکام بنائیں گے ۔