کراچی، ایم ڈبلیو ایم رہنماء علی حسین کا محرم انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انچولی کے مختلف علاقوں کا دورہ

27 September 2017

وحدت نیوز (کراچی) سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سندھ سید علی حسین نقوی كے نے رہنماء اے پی ایس اے سی صغير عابد رضوی صاحب اور پاسبان عزاء کے راشد رضوی کے ہمراہ انچولی سوسائٹی فیڈرل بی ایریا کراچی بلاک 20 کا محلہ کمیٹی و عزاداران سید الشہداء کے مسائل اور انکے حل کے لیے کئے جانے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا، محلہ کمیٹی نے تمام درپیش مسائل سے آگاہ کیا جسمیں سرفہرست سیکورٹی اور بلدیاتی امور تھے۔ محلہ کمیٹی کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر ہم آہنگی کے لیئے سندھ رینجرز ڈسٹرکٹ سنٹرل کے افسران سے گزارش کی گئی جسپر متعلقہ ایریا کے کمانڈنگ آفیسر اپنے افسران کے ساتھ تشریف لائے اور درپیش تمام مسائل کو سنا اور محلہ کمیٹی و دیگر افسران کے ہمراہ تمام انٹری ایگزٹ گیٹس کا دورہ کیا اور موقع پر ہی تمام مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محلہ کمیٹی کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ بعد ازاں بلدیاتی و انتظامی مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے فوری طور پر اسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سینی ٹیشن کے افسران بلدیاتی امور سے متعلقہ افسران کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے افسران کو موقع پر بھیجا جن کے ساتھ تمام مسائل زیربحث لائے گئے. اسٹنٹ کمشنر نے موقع پر کام شروع کروایا اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی. سید علی حسین نقوی اور صغیر عابد رضوی نے تمام اداروں کے افسران کا فوری طور پر ریسپانس دینے اور کام شروع کروانے پر ملت کی جانب سے انکا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree