لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سندھ بھر میں جیل بھرو تحریک شروع کردینگے، علامہ مقصود ڈومکی

07 October 2017

وحدت نیوز (رتودیرو، سکھر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کہا ہے کہ ملت تشیع ملک کی انتہائی پرامن محب وطن اور اتحاد کی داعی ملت ہے، ہمارے علمائے کرام سادات اور جوانوں کو ظالمانہ بیلنس پالیسی کے تحت اٹھایا جا رہا ہے، مجاھد ملت علامہ سید حسن ظفر نقوی تنہا نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ جیل بھرو تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، صورتحال کا ادراک نہ کیا گیا تو ملک گیر تحریک چلے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مومنین گذشتہ کتنے مہینوں سے لاپتہ ہیں۔  جن کے بوڑھے والدین ارباب اختیار کےِ در  پر  باربار درخواست دیتے رہے مگر کوئی انہیں انصاف دینے کے  لئے آمادہ نہیں، ہم مختلف پروگراموں میں وقتاً فوقتاً بتاتے آرہے ہیں، پر آج تک انکا کوئی پتا نہیں چل پایا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم نے اج تک کسی مجرم کی حمایت نہیں نہ ہی آئندہ کبھی کسی مجرم حمایت کرینگے۔ مگر مظلوم کا ساتھ دینا ہمارا فریضہ ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کے ہم یہ ضرور کہتے ہیں کہ اگر کسی کو سزا دینی ہے تو وہ بھی آئین اور قانون کے مطابق  ہو۔ یہ نہیں ہوسکتا کے آپ کسی کو ماورائے قانون ماورائے عدالت اٹھائیں۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔  یہ ناقابل قبول ہےِ کہ آپ غیر قانونی طور پر کسی کو اٹھائیں اور اس کو پتا بھی نہ چلے کے اس کا قصور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے حکمران اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں گے۔ ہمارے بزرگ عالم دین مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا ہے، ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اربابِ اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو جلد حل کریں ورنہ ہم پورے سندھ میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
اور جیل بھرو تحریک ملک گیر رخ اختیار کرے گی۔ سندھ میں اس وقت بھی ہزاروں عاشقانِ اہل بیت ع جیل جانے کے لئے تیار ہیں۔ پریس کانفرنس میں مجلسِ وحدت مسلمین ضلع سکھر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ احسان علی شر و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree