وحدت یوتھ شکارپورکے زیراہتمام پاکستان کو درپیش مسائل اور نوجوانوں کا کردار سیمینار، ناصرشیرازی کاخطاب

30 October 2017

وحدت نیوز(شکارپور) سندھ اولیاءکرام کی دھرتی ہے اسی لیے اس میں  سب کے لیے قبولیت موجود ہے، ان خیالات کا اظہار سید ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان نے مد یجی ضلع شکارپور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  کیا جس کا اہتمام وحدت یوتھ نے وزڈم پبلک اسکول میں کیا تھا، آپ نےسیمیناربعنوان پاکستان کو درپیش  مسائل اور نوجوانوں کا کردار میں  عالمی حالات کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ غلبہ حاصل کرنے کے لیے چار اقسام کی غلامی مسلط کی جاتی ہے جن میں سیاسی، اقتصادی، فکری اور عسکری اور ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم چاروں  اقسام کی غلامی کا شکار ہین، المیہ تو یہ ہے کہ ہم بجلی کے نرخ بھی خود طے نہیں کر سکتے ،انہوں  نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دولت سے مالامال ملک ہے اگر ہم اجتماعی طور پر شعور اور قومی حمیت کو بیدار کریں تو اپنے فیصلے ہم خود کر سکتے ہیں ، اس موقع پر سید انیس الحسن کاظمی نے ان کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور پروگرام کی نظامت کے فرائض سید عابد کاظمی نے انجام دیے ،پروگرام کے آخر میں  سوال و جواب کا سیشن بھی کیاگیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree