وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ضلع لاڑکانہ کے مختلف یونٹس کا تنظیمی دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر، تحصیل کے رہنما استعانت علی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے رتو دیرو میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقع خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ نائیجریا میں جاری مظالم پر ہمیں تشویش ہے، بے گناہ معصوم شیعیان علی ؑ کا قتل عام ، نائیجرین حکمرانوں کا ناقابل معافی جرم ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود بزرگ رہنماء علامہ شیخ محمد ابراہیم زکزاکی کو قید رکھنا، نائیجیرین حکومت کے مجرمانہ کردار کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا سے بحرین تک آل سعود کے ہاتھ معصوم انسانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ بیت المقدس قبلہ اول اور فلسطین سے غداری کا بدنما داغ بھی آل سعود کے سیاہ کارناموں میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جبر و تشدد کے ذریعے اہل حق کو نہیں جھکایا جاسکتا، جبر اور لاقانونیت کے خلاف سید ناصر عباس شیرازی کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے مخلصانہ جدوجہد کے ذریعے پاکستان میں قوم و ملت کو عزت و سربلند ی کا رستہ دکھایا۔ فکر شہید عارف الحسینی ؒ ملت کی سربلندی کی ضامن ہے۔ مجلس وحدت ، شہید قائد ؒکے فکر و فلسفہ کے پیروکاروں کی جماعت ہے۔
نائیجیریا سے بحرین تک آل سعود کے ہاتھ معصوم انسانوں کے خون سے رنگین ہیں، علامہ مقصودڈومکی