یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی زندگی متاثر ہوگی، علامہ مقصود علی ڈومکی

30 December 2017

 (وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ۔حکومت نے مہنگائی کا بم پھاڑکر عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے ۔گھریلو اشیاء خوردو نوش کی خرید وفروخت عام آدمی تو دور کی بات متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہو چکی ہے ۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر مالیات آدم خور شخصیت کے حامل ہیں جنہوں نے تاریخی مہنگائی کر کے اپنا اصل چہرہ قوم کو دکھایا ہے ۔نواز حکومت کا اصل مقصد عوام کو لوٹنا ہے نہ کہ ریلف دینا ہے ،نواز حکومت نے غریب عوام کے رہے سہے کپڑے بھی اتار لیے ہیں جو لوگ موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیا ں چلاتے ہیں وہ اب پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree