ایم ڈبلیوایم سندھ کی صوبائی شوریٰ اور پولیٹیکل کونسل کا اجلاس،انتخابات 2018کی تیاریوں کی ہدایت

29 August 2016

وحدت نیوز(جامشورو) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی شوریٰ کا سہہ ماہی دوروزہ  اجلاس مرکز تحقیقات وتبلیغات اسلامی جامشورو میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اراکین صوبائی کابینہ سمیت تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹری جنرلز صاحبان نے شرکت کی ، اجلاس کےدوسرے روز صوبائی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کی، پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی اور مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی نے خطاب کیا، جبکہ پولیٹیکل کونسل کے خصوصی اراکین عبداللہ مطہری،سید کاظم شاہ اور ثمر زیدی بھی موجود تھے،مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ڈبلیوایم سندھ نے ہمیشہ سیاسی میدان میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے، جو کہ قابل ستائش ہے، امید ہے کہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ آئندہ انتخابات 2018میں بھی اپنا اہم رول پلے کرے گی، انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم آئندہ انتخابات میں ٹارگٹڈ حلقوں میں عوامی خدمت کے بل بوتے پر اپنے اہل امیدوار انتخابی میدان میں اتارے گی،   اجلاس میں جماعت کی گذشتہ تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ آئندہ تین ماہ کے پروگرامات کا اعلان بھی کیا گیا ، بعد ازاں علامہ مقصو دڈومکی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ناموں کااعلان کیا اور صوبائی شوریٰ سے ان کے ناموں کی منظوری لی جن میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دوست علی سعیدی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی ،سیکریٹری امور تنظیم سازی آغا منور جعفری، سیکریٹری تحفظ عزاداری سید علی اکبر شاہ ،سیکریٹری امورسیاسیات علی حسین نقوی، سیکریٹری تبلیغات مولانا محمد نقی  حیدری، سیکریٹری امور تعلیم آفتاب میرانی، سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مختار دایو، سیکریٹری فلاح وبہبودالفت عالم کربلائی، سیکریٹری نشرواشاعت آغا ندیم جعفری ،سیکریٹری مالیات ظہیرحیدرزیدی، سیکریٹری شماریات طارق حسین بدوی اور سیکریٹری وحدت یوتھ فدا حسین سولنگی شامل ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree