وطن عزیز پاکستان کو امریکی غلامی سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل ہوا نہ ہوگا،علامہ مقصودڈومکی

01 January 2018

وحدت نیوز(کوٹ ڈیجی) امامیہ اسکاؤٹس کے زیراہتمام مرکزی خاتم المرسلین ﷺ اسکاؤٹس کیمپوری سے (ایثار و مقاومت) کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال ؒ نے سرزمین برصغیر کے مسلمانوں کی بیداری کے لئے جس تحریک کا آغاز کیا تھا، ہمیں اس تحریک کو آگے بڑھانا ہے۔وطن عزیز پاکستان کو امریکی غلامی سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل ہوا نہ ہوگا، وہ دن اس قوم کے لئے یوم عید ہوگا جس دن ہم نے امریکی غلامی سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ سے اسلام دشمنی اور انسانیت سے عداوت کے علاوہ کوئی توقع نہیں۔ دنیا بھر کے غیور مسلمان اپنی طاقت سے امریکی فیصلے کو پیروں تلے روندیں گے۔فلسطین کے مظلوم عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں ہم جدوجہد کے ہر مرحلے پر قبلہ اول کی آزادی کے لئے آواز بلند کریں گے۔ اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب بیت المقدس آزاد ہو۔ قدس کی آزادی تک اور اسرائیل کی بربادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او محب وطن جوانوں کی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ مادر وطن کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ پاک وطن کی سلامتی اور استحکام ہمارا نصب العین ہے، پاک وطن کے بہادر بیٹے ملک سے دھشت گردی اور تکفیری سوچ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکیم الامت علامہ اقبال ؒ اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار کی روشنی میں پاکستان کی تعمیر کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree