عشرہ فاطمیہ ؑ میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر ایم ڈبلیوایم ضلع ٹنڈومحمد خان کا پولیس حکام کو خراج تحسین

03 March 2018

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان  کیجانب سے وحدت ہاؤس میں ایک اہم اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل مولانہ محمد بخش غدیری کے زیرصدارت ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے اراکین نے ضلعی پولیس انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی میڈم نسیم آراءپنھور،ایس ایچ او اللہ ڈنو ،اے ڈی پنھور  ڈی آئی بی انچارج شیرزماں، عبدالعلی خاصخیلی اسپیشل برانچ کے انچارج سید محبوب شاہ، اسد پتافی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہم تہہ دل سے مشکور اور ممنون ہیں اور انہیں ایام فاطمیہؑ کے دوران ہونے والی مجالس میں فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے اور ہرقسم کا تعاون کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ایام فاطمیہؑ کی مجالس ضلع بھر میں نہایت ہی عقیدت و احترام سے منعقد کی گئیں جس میں مومنین کا ہمارے ساتھ بھرپور تعاون رہا ہم تمام مومنین مشکور ہیں جنہوں نے مختلف مقامات پر ایام فاطمیہؑ کے سلسلے میں ہونیوالی مجالس میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree