شہرقائد میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی آج اہم پریس کانفرنس کرے گی، علامہ مبشرحسن

05 April 2018

وحدت نیوز (کراچی)   مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بدترین لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں کردیئے گئےہیں،شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے فوری نجات ناملی تو کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیرائوکریں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماعلامہ مبشرحسن نے وحدت ہائوس کراچی میں ڈویژنل شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر قائد کے عوام شدید گرمی میں کے الیکٹرک کے بد ترین ظلم کا شکار بنے ہوئے ہیں ، فرنس آئل کی قیمت وصول کرکے گیس سے پیدا شدہ بجلی شہریوں کو فراہم کرنے والی کے الیکٹرک بہانے بازیوں سے کام لے رہی ہے،غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے شہریوںکو مجموعی طور پر اور سالانہ امتحانات میں مصروف عمل نویں اور دسویں کے طلباءشدید طور پر متاثرکیا ہے۔ علامہ مبشرحسن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث بزرگوں اور معصوم بچوں کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں ،ابھی موسم گرما کے آغازپر لوڈشیڈنگ کا یہ حال ہے تو آگے جاکر کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہرقائد کے عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ کے خلاف منظم احتجاجی تحریک کا باقائدہ آغاز کردیاہے، پہلے مرحلے میں شہر کی مختلف علاقوں کی اہم شاہراہوں اور گذرگاہوں سمیت کے الیکٹرک کے دفاتر کے باہر احتجاجی بینرزآویزاں کردیئے گئے ہیں،کے الیکٹرک انتظامیہ کی اہلیان کراچی کے ساتھ جاری نا انصافیوں اور غیر انسانی رویئے کے خلاف آج 5اپریل 2018بروز جمعرات5 بجے شام وحدت ہائوس سولجر بازار میں ایک اہم پریس کانفرنس بھی منعقد کی جارہی ہے جس میں احتجاجی تحریک کے اگلے مراحل کا اعلان کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree