خیر پورانتظامیہ کی جانب سے مردہ باد امریکا ریلی میں رکاوٹ جمہوری اقدارکے منافی ہے، علامہ مقصودڈومکی

11 May 2018

وحدت نیوز (خیرپور)  ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ کے حوالےسے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد ہو رہی ہیں ، خیرپور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پرامن امریکا مخالف احتجاج میں رکاوٹ افسوس ناک عمل ہےمجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایس ایس پی خیرپور کی جانب سے وطن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کی حمایت میں ہونے والے پر امن احتجاج کی راہ میں رکاوٹ کو افسوس ناک عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیرپور پولیس کس قانون کے تحت پر امن احتجاج کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جمہوری ملک میں پرامن عوام کا بنیادی حق ہوتا ہے خیرپور کی متعصب انتظامیہ کا رویہ ملکی آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree