وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نےجعفرطیارسوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے کے سانحےاورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیاہے، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ جعفرطیار بلڈنگ سانحہ میں جان بحق متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین جان بحق افراد کی مغرت زخمیوں کی جلد صیحتابی اور ملبے تلے دبے افراد کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے۔
بعد ازاں انہوں نے جعفرطیار سوسائٹی کی متاثرہ عمارت اور امدادی کاموں کو جائزہ بھی لیا اور متاثرہ خاندان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ، اس موقع انہوںنے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے عہدیداران کو ریسکیو کے کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی تاکید کی ۔