حکومت آوارہ کتوں کے خاتمے اور کتے کے کاٹے کی ویکسین کا فوری انتظام کرے،عارف رضازیدی

14 November 2019

وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد میں آوارہ کتوں کی بہتات نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔مختلف علاقوں میں بچوں اور خواتین کو آوارہ اور پاگل کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ تشویش ناک ہے۔ حکومت سندھ اور شہری حکومت ان واقعات کا فوری نوٹس لیکر کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید عارف رضازیدی نےضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پورے شہر بالخصوص ضلع ملیر میں آوارہ اور پاگل کتوں کی بھرمار ہے۔ دن ہویا رات شہریوں کی آمد ورفت مشکل بن گئی ہے ۔موقع پاتے ہی آوارہ اور پاگل کتے معصوم بچوں، خواتین ، بزرگوں اور جوانوں پر حملہ کردیتےہیں ۔ گذشتہ روز جعفرطیار سوسائٹی میں اسکول جاتی بچی بھی ایک آوارہ کتے کے کاٹنے سے شدید زخمی ہوئی ۔

عارف رضا زیدی نےکہاکہ ایک جانب حکام ان کتوں کے خلاف کوئی کاروائی کرتے نظر نہیں آتے تو دوسری جانب کتوں کے کاٹے کی ویکسین بھی اسپتالوں میں دستیاب نہیں جس سے شہریوں کی قیمتی زندگیاں داؤ پرلگی ہوئی ہیں ۔ عارف رضا زیدی نے سندھ اور شہری حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور شہر میں موجود آوارہ اور پاگل کتوں کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیںاور اسپتالوں میں کتوں کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree