تکفیری دہشت عناصر کی جانب سے کوئٹہ میں مسجد پر حملہ وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سنگین سازش ہے، علامہ باقرعباس

11 January 2020

وحدت نیوز (کراچی) کوئٹہ میں مسجد پر حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور دیگر بندگان خدا کی شہادت پر پوری ملت جعفریہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھ پاکستان کے ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت عناصر کی جانب سے کوئٹہ میں مسجد پر حملہ وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سنگین سازش ہے۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد آج سفاک دہشتگردوں نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ میں برادران اہلسنت کی مسجد کو اپنی سفاکیت کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز نمازیوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

علامہ سید باقر عباس زیدی نے آج شام کوئٹہ میں برادران اہلسنت کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی حاجی امان اللہ سمیت دیگر 13 نمازیوں کی شہادت پر خانوادہ شہداء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree