وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے 13 رجب مولاء کائنات امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت کے سلسلے میں مولود کعبہ ریلی جامع مسجد علیؑ سے ضلعی رہنما محب علی بھٹو، محمودالحسن، سجاد علی ڈومکی، مولانا محمد بخش غدیری و دیگر ضلعی عہدیداران کی زیرقیادت نکالی گئی۔ ریلی میں علماء کرام علامہ ظہیر الحسن کربلائی (مرکزی مسئول برائے شعبہ نشر واشاعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان), علامہ محمد جان حیدری (مرکزی نائب مسئول برائے شعبہ تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان), مولانا محمد خان، مولانامحمد بخش غدیری، مولانامقبول محسنی، مولانا امیر حسین رحمانی، مولانا منظور چانڈیو، مولانا کاظم علی مطہری، مولانا فدا حسین، مولاناعابد علی اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مختلف مقامات پر ریلی کے شرکاء کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ شرکاء کو سبیلیں، مٹھایاں پیش کی گئی اور جشن کا کیک کاٹنے رسومات ادا کی گئیں اور شرکاء ریلی پر پھول پاشی کی گئی۔استقبالیہ کیمپ، کیک کاٹنے کی رسومات و سبیلوں کا اہتمام ایس ٹی پی ٹندو محمد خان، العباس ڈیری، ایم پی اے سید شاہ بخاری، سٹی چیئرمین سید شاہنواز شاہ، سید سلال شاہ، خدمت ملت فائونڈیشن، اہلیان میر محلہ، جامع مسجد علی کے رضاکاروں کی جانب سے کیاگیا۔
میر محلہ میں تالپور خاندان کے معروف سیاسی و سماجی افراد میر علی نواز تالپور، میر راجہ شوکت تالپور، میر حسن تالپور نے شرکت کی۔ جہان اہل محلہ کی طرف سے علماء کرام و مہمانان کو سندھی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کیے گئے۔ ریلی کے شرکاء سے علامہ ظہیر الحسن کربلائی نے خطاب کیا۔ ریلی جامع مسجد علیؑ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مجلس وحدت مسلمین و انجمن محبان اہلبیتؑ جامع مسجد علیؑ کی جانب سے جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا جسے علامہ محمد جان حیدری نے خطاب کیا۔