ڈاکٹر سید عبدالحسین شاہ ایم ڈبلیوایم ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل منتخب ، علامہ باقرزیدی نے حلف لیا

07 December 2020

وحدت نیوز(ٹھٹھہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی شوری کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی صاحب کی صدارت میں حسینی مسجد سادات شکرالاہی محلہ ٹھٹھہ میں منعقد کیا گیاجس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا انور جعفری، مولانا علی گوھر ایمانی، مولانا غلام شبیر، مولانا ایاز علی کے علاوہ ڈسٹرکٹ کے تمام یونٹس کے عھدیداران نے بھرپور شرکت کی، ضلعی شوریٰ اجلاس کا تلاوت قرآن پاک سے آغاز کیا، بعد میں آئے ہوئے مہمانوں کو سندھی ثقافتی اجرک کے تحفے پیش کیے گئے.

بعد ازاں ضلع کی معروف سماجی اور مذہبی شخصیت ڈاکٹر عبدالحسین شاہ (شبیر شاہ)  کو آئندہ تین سال کیلئے کثرت رائے سے ایم ڈبلیوایم ضلع ٹھٹھہ کا سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا جن سےصوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر زیدی صاحب نے حلف لیا، پوری ضلعی شوریٰ نے بہرپور اعتماد کا اظہار اور ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree