انہدام جنت البقیع کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور اصغریہ آرگنائزیشن کے تحت احتجاجی مظاہرہ

20 May 2021

وحدت نیوز(نصیرآباد ) 8 شوال جنت البقیع کے مقدس مزارات کو مسمار کرنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور اصغریہ آرگنائیزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی میں مقدس مزارات کو مسمار کرنے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم اور اصغریہ کی جانب سے قلندری امام بارگاھ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کےضلعی رہنما زوار حبدار علی ، سید قرار حیدر ، سيد اختر حسین ، مست علی ، اختيار علی اور شیرذادعلی کر رہے تھے ۔

رہنمائوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے 1926 میں مکہ اور مدینہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود آل رسولؐ   اور اصحاب رسولؐ  کے مقدس مزارات کو مسمار کر کے توہین رسالت کی تھی ، ہم اس واقعے کی پرزور مذمت کرنے کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد نبی پاکؐ کی بیٹی سیدہ فاطمہ زھرا ؑ ، ازواج رسولؐ ، آل رسولؐ اور اصحاب رسولؐ کے مقدس مزارات کی تعمیرات کرائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree