ایم ڈبلیوایم کےتحت کراچی میں عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کےسربراہ آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری کے اعزازمیں استقبالیہ

06 January 2022

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سیکریٹری جنرل عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری دام ظلہ اور رفقاء ،آقای محسن مسچی معاون دبیر کل مجمع جھانی تقریب مذاھب اسلامی ،آقای مرتضی بیات مدیر عامل خبر گزاری تقریب ،آقای اسماعیل نوری مدیر کل بین الملل،دکتر کامران پزشکی سرپرست خانہ فرھنگ جمھوری اسلامی ایران کراچی کے اعزاز میں استقبالیہ اور اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال کراچی میں کیا گیا۔

تقریب میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمداقبال رضوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، بعد ازاں آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری دام ظلہ نے خصوصی خطاب فرمایاجبکہ ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کراچی کے جنرل سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے مترجم اور مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے،جبکہ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو،نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا عقیل انجم قادری ،بزرگ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین، بزرگ عالم دین استاد العلماءعلامہ شیخ محمد سلیم ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما شیخ اعجاز حسین بہشتی،ڈویژنل سیکریٹری  جنرل علامہ صادق جعفری ، رکن مرکزی روئیت ہلال کمیٹی علامہ علی کرارنقوی، آئمہ جمعہ والجماعت ، علمائے کرام، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا، رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر آصف اعجاز ودیگر معزز شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ آخر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر صابر ابومریم نے معزز مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree