امام محمد تقیؑ نے جعلی حدیثوں کو رد کیا ،نمائندے اور وکیلوں کے نظام کو نافذ کیا ، علامہ مبشر حسن

30 June 2022

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و یوم شہادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام اور بلندی درجات مرحوم ماسٹر غلام عباس مجلس ترحیم محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد کی گئی ۔ تلاوت دعا کی سعادت مولانا نعیم الحسن نے حاصل کی۔ سلام  سید ناصر آغا اور  اریب ہادی نے پش کیا۔دعا و مجلس میں مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبشر حسن نے کہا کہ امام محمد تقیؑ نے غلو کرنے والوں سے مقابلہ کیا ۔ لوگوں کو بتایا کہ ہم خدا نہیں ہے ۔ مگر خدا کے حکم سے امور کو انجام دیتے ہیں۔امام محمد تقیؑ نے جعلی حدیثوں کو رد کیا ۔نمائندے اور وکیلوں کے نظام کو نافذ کیا ۔ کوئی ملک و شہر ایسا نہ تھا جہاں آپ کا کوِئی نمائندہ نہ ہو۔حتی سرکاری اداروں میں آپ کے ماننے والے موجود تھے ۔جو آپ کے حکم سے مومنین کی خدمت کیا کرتے تھے ۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ امام محمد تقیؑ کی یہی خدمات تھیں جس نے بنو عباس کے خلفاء کو پریشان کررکھا تھا اور وہ آپ کو شہید کرنے پر مجبور ہوگئے ۔اس موقع پر نوحہ خوانی رضا فرزند مرحوم ماسٹر غلام عباس و اریب ہادی نے کی ۔دعا و مجلس کے اختتام پر کل مرحومین و نوحہ خواں مرحوم ماسٹر غلام عباس ، محمد رضا نگری، مختار حسین دیوجانی، سید فہیم اختر زیدی، امجد زیدی،سید نعیم حیدر زیدی، مرحومہ فاطمہ روزہ خاتون،مرحوم علی رضا دھرمسی اور تمام مومنین  و مومنات کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔مجلس کے اختتام پر تبرک تقسیم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree