عوام دوست اتحاد ملیر نے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کی حمایت کردی، مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

01 July 2022

وحدت نیوز(کراچی) عوام دوست اتحاد ملیر نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے کونسلر یوسی 2 غازی داؤدبروہی خان محمد بلوچ کی حمایت کااعلان کردیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر سید احسن عباس نے کہا کہ عوام دوست اتحاد اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان سیاسی اتحاد علاقائی مفاد اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، ملیر کے عوام مختلف قومیتوں اور مسالک سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک دوسرے کے احترام اور بھائی چارے کے قائل ہیں، ہمارےدرمیان محبت وخلوص کے رشتے کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، اسی بناء پر ایم ڈبلیوایم نے اپنےاہل سنت بھائی خان محمد بلوچ صاحب کوپارٹی ٹکٹ دیا ہے، موروثی سیاست اور وڈیرہ شاہی نظام نے علاقے کو گندگی اور کچرے کا ڈھیر بنادیا ہے، غریب عوام کے مسائل اور دکھوں کا کسی حکمران جماعت کو کوئی احساس نہیں، پورے شہر کو پانی فراہم کرنے والی بلک لائن ہمارے علاقے سے گذر رہی ہے لیکن ملیر کے عوام بوند بوند پانی کے محتاج ہیں، یوسی 2 غازی داؤد بروہی میں ایم ڈبلیوایم اور عوام دوست اتحاد کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ مستقبل کی سیاست کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی۔

عوام دوست اتحاد کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹریٹ میں ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست اتحاد ایم ڈبلیوایم کے ہر دلعزیز، داعی اتحاد بین المسلمین، مدبر ومحقق، خطیب بےبدل سیاسی رہنما خان محمد بلوچ صاحب کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے، عوام دوست اتحاد کا پینل خیمے کے نشان پر ایم ڈبلیوایم کے نامزد کونسلر کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلائے گا۔

وفد میں عوام دوست اتحاد ملیر کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین حاجی عبدالستار بلوچ، وائس چیئرمین انیس احمد بلوچ،سابق یوسی چیئرمین اختر بلوچ ودیگر شامل تھے، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں میں سے صوبائی رہنما علی احمر زیدی، ضلعی نائب صدر شعیب رضا، امیدوار برائے کونسلر یوسی 2 وارڈ 4 خان محمد بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔

انشاء اللہ یوسی 2 غازی داؤد بروہی کے ووٹر ز عوام دوست اتحاد اور مجلس وحدت مسلمین کے مشترکہ امیدوار برائے چیئرمین حاجی عبدالستار بلوچ، وائس چیئرمین انیس احمد بلوچ کو بکری کے انتخابی نشان پر جبکہ امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ 4 خان محمد بلوچ کو خیمے کے نشان پرمہر لگا کر کامیاب بنائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ کی ناقص کارکردگی سے تنگ آکر ان کے پرانے ساتھیوں نے پیپلز پارٹی کے مقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین کے امیدوار حاجی عبد الستار بلوچ علاقے کی نامی گرامی کاروباری وسماجی اورقابل احترام شخصیت ہیں جبکہ ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار خان محمد بلوچ صاحب کا تعلق ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی جماعت پاکستان عوامی تحریک سے ہےاور وہ بھی اس علاقے کی نامور و ہردلعزیز مذہبی شخصیت کے طورپر جانے اور پہچانے جاتے ہیں، امید ہے کہ مزید آزاد امیدوار بھی جلد اس پینل کی حمایت کا اعلان کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree