ایڈمنسٹریٹر کراچی برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں، علامہ مبشر حسن

26 April 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کا اجلاس سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن کی سربراہ میں وحدت ہاوس انچولی میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مشر حسن نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بارشوں پہلے شہر کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں اور بارشوں سے پہلے اقدامات کرکے شہریوں کو بارش کے نقصانات سے بچائیں، شہری پہلے ہی مخدوش سٹرکوں اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں۔ اجلاس میں ذیشان حیدر، رضی حیدر رضوی، یعقوب شہباز، زین رضا، آصف صفوی، کاظم عباس سیمت دیگر اراکین موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل سے عدم توجہی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے، معمولی بارش کے بعد پورا کراچی کسی جوہر کا نقشہ پیش کر رہا ہوتا ہے، پورا ملک بحرانوں کی زد میں ہے لیکن حکمران ان معاملات سے دانستہ طور پر انجان بنے بیٹھے ہیں، حکومت جب تک عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہوگی تب تک مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں، محکمہ بلدیات سمیت تمام  اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا، جب تک صوبائی و وفاقی حکومتیں ایک پیج پر نہیں ہوں عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree