مولانا حاجی راشد علی چنہ مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان ضلع سکھر کے صدر منتخب

27 May 2023

وحدت نیوز(سکھر)مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان سندھ ضلع سکھر کا تنظیم سازی اجلاس منعقد، صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطھری نے اجلاس کی صدارت کی، علماء کرام کی کثیر تعداد میں شرکت ۔

صوبائی صدر عبداللہ مطھری نے کہا کہ مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان ونگ سندھ بھر میں فعال ہے ملت کی خدمت کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،ضلع سکھر کے تنظیم سازی اجلاس میں، صوبائی تبلیغات سیکریٹری مولانا غلام رضا کھوھارو، صوبائی رابط سیکریٹری مولانا نثار علی سمائر نے بھی شرکت کی ۔اکثریت رائے سے مولانا حاجی راشد علی چنہ کو مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان ضلع سکھر کا صدر منتخب کیا گیا۔

مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان ضلع سکھر کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطھری نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کی ذیلی تنظیم مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان کو فعال کردیا گیا ہے سندھ بھر تنظیمی سازی ہورہی ہے کثیر تعداد میں علماء کرام مجلس علماء مکتب اھل بیت ع  ونگ کا حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ اس وقت شہید قائد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں شہید قائد کے حقیقی پیروکار ہیں ہم سب کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree