وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن عزاداری کونسل کے وفد کی ڈپٹی کمشنر کورنگی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی سے ملاقات ، محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے بات چیت ، ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مکمل یقین دہانی کروائی کے محرم الحرام سے پہلے انشاء اللہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ادارے اپنا کام مکمل کر لینگے ۔
وفد کی سربراہی کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے کی جب کے ان کے ہمراہ عزاداری کونسل کراچی ڈویژن کے سیکریٹری رضی حیدر رضوی ، سیکریٹری نشرواشاعت معمبر رضا، صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، سیکریٹری امور عزاداری ضلع ملیر قیصر رضا جعفری، ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری ضلع ملیر زوالفقار علی بھٹو ، جوائنٹ سیکریٹری ضلع ملیر قیصر عباس زیدی، صدر ایم ڈبلیوایم ضلع کورنگی رضوان رضوی، پولیٹیکل سیکریٹری ضلع کورنگی یاسر عباس و دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
آخر میں علامہ صادق جعفری نے وطن عزیز کی سلامتی،استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔