صحبت پور، علمائے کرام کا جلوس چہلم امام حسین علیہ السلام سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

06 September 2023

وحدت نیوز: ( صحبت پور ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے صحبت پور میں جلوس عزاء چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں ضلعی صدر سید شاہد شاہ، متولی کاظمیہ امام بارگاہ سید عارف حسین شاہ، ضلعی صدر مکتب علماء اہل بیت علامہ سیف علی ڈومکی، ضلعی رہنماء ایم ڈبلیو ایم ایڈوکیٹ جہان علی کھوسہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے صحبت پور میں گذشتہ 12 سال سے جاری روایتی جلوس امام حسین علیہ السلام پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا بنیادی حق ہے۔ آئین پاکستان اور حقوقِ انسانی کا عالمی چارٹر ہمارے اس حق کو تسلیم کرتا ہے۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت صحبت پور ضلعی انتظامیہ کے متعصبانہ اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے جلوس چہلم سے پابندی ہٹائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مومنین صحبت پور کے جلوس اربعین کے حق میں آواز بلند کریں۔ علماء کرام، خطباء و ذاکرین صحبت پور میں جلوس عزاء کی بندش کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ عزاداروں کے خلاف مقدمات افسوس ناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس پورے پاکستان اور پوری دنیا میں نکلتے ہیں۔ صحبت پور انتظامیہ کا اقدام سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحبت پور کے جلوس چہلم شہدائے کربلا سے فی الفور پابندی ہٹائی جائے تاکہ عزاداران امام حسین علیہ السلام جلوس عزاء اطمینان سے برآمد کر سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree