ایس ایس پی ملیر لیفٹیننٹ کرنل (ر) کاشف آفتاب عبّاسی کی زیر صدارت اجلاس،ایم ڈبلیوایم وفد کی خصوصی شرکت

26 June 2024

وحدت نیوز(کراچی)محرم الحرام و ایام عزاء میں ضلع ملیر میں مجالس عزا و جلوس  میں سیکورٹی کے فول پرُوف انتظامات کے سلسلے میں ایس ایس پی ضلع ملیر لیفٹیننٹ کرنل (ر) کاشف آفتاب عبّاسی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

 مجلس وحدت مُسلمین ضلع ملیر کے صدر سیّد احسن عبّاس رضوی نے وفد کے ہمراہ خُصوصی شرکت کی۔ وفد میں ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ نشان حیدر ساجدی، عارف رضا زیدی، قیصر رضا جعفری، مولانا بلاول فائزی، مولانا حسن رضا غدیری، صابر عمران، کوآرڈینیٹر جعفریہ الائنس ایڈوکیٹ ثمر عباس، مرکزی تنظیم عزاداری کے رکن حسن رضا بٹ، نجم اقبال سمیت مُختلف مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، بانیان مجالس و جلوس شریک تھے۔

 شیعہ نمائندہ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کی عزاداری کے اجتماعات کی تفصیلات سے ایس ایس ایس پی صاحب کو آگاہ کیا اور ایام عزاءمیں ضلع بھر میں سیکورٹی کے ٹھوس اور موثر انتظامات کا مطالبہ کیا، ایس ایس پی صاحب نے موقع پر موجود تمام ایس پی ، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز صاحبان کو خُصوصی احکامات جاری کیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree