مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن 18 اٹھارہ تا 24 چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت منا رہی ہے ،علامہ صادق جعفری

26 June 2024

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن  کے مولانا صادق جعفری رشید ترابی پارک میں منعقدہ جشن عید غدیرسے خطاب کرتے ہوے کہا کہ عالم اسلام کو عید غدیر کے با مسرت موقع پر  18اٹھارہ ذوالحج تا24چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت منانے کا اعلان کرتے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حجۃ الوداع کے روز پیغمبر اکرم ؐ کے توسل سے خدا نے دین کو مکمل کر دیا اور حضرت محمد ؐ نے تاریخی خطب ہ ارشاد فرمایا جس میں ولایت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سپرد کی گئی۔

علامہ صادق جعفری کاکہنا تھا کہ اٹھارہ ذوالحج کی مناسبت سے عید غدیر کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی چراغاں، سیمینارز، لیکچرز اور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیاجارہا ہے اور جس میں اٹھارہ ذوالحج کی اہمیت کے عنوان پر علماء اور اسکالرز خطابات کریں گے اور اس عظیم عید کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور یگانگت کے لئے عید غدیر کا موقع انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم تمام مسلمانوں کو چاہئیے کہ اس موقع پر غدیر اور ولایت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا ملک غلام عباس، علامہ مبشر حسن، زین رضا،مولانا نشان حیدر ،مولانا حیات عباس بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree