وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد بسلسلہ عشرہ ولایت و امامت اور تکمیل دین و یوم عید غدیر کا عظیم الشان انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا دعاکی تلاوت کاسعادت مولانا منہال حسین بنگش نے حاصل کی جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد اور مومنین و خواتین نے شرکت کی محفل میں معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جن میں فیضان رضا قادری، سید فہیم زیدی، علی حیدر زیدی، عدنان سفی، ظہیر جارچوی، راشد جلالوی، محمد انس، حافظ ایان علی، محمد تقی ایڈوکیٹ، محمد ابراہیم، علی اکبر، جمیل حسن، نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض برادر ناصر الحسینی نے انجام دیے اس موقع پر مولانا منہال حسین بنگش آغا سجاد شبیر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے تکمیل دین و یوم اعلان ولایت پر روشنی ڈالی کی۔ دعا و محفل میلاد کے اختتام پر مومنین و مومنات میں جشن کے خوشی میں کیک و مٹھائیاں اور نیاز تقسیم کی گئی آخر میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی و ساتھیوں کیلئے اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔