وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری علامہ مبشر حسن ۔علامہ حیات عباس نے اے ٹی سی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ملک کو نااہل حکمرانوں اور دہشتگردی سے نجات دینے کیلئے شیعہ و سنی مل کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، حکمران چاہتے ہیں کہ عوام کو اپنے جبر سے ڈرا دیں تاکہ ان کے ناپاک عزائم کامیاب ہو جائیں پاکستان کی سر زمین پر پاکستان کی قوم کو مختلف طریقوں سے دہشتگردی ،مذہبی منافرت ،انتہا پسندی ،لسانیت کے ذریعہ خوف پھیلاکردہشتگردوں پالا جا رہا ہے ملک میں گرہوں اورلشکر بنائے گئے تاکہ ہمارے اس معاشرے کو کمزور کیا جائے ، 25کڑور عوام کا ملک کمزور کر دیا جائے، مظلوموں کی حمایت اور شیعہ سنی وحدت کا اسکرپٹ ہمارا ہے،جس کے رائٹر قائد شہید عارف حسینی ہیں، ملک کو دہشت گردی سے نجات دینے کیلئے شیعہ و سنی مل کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
رہنماؤں نے کہا کہ ملک کی سیاست بدل رہی ہے،عوام نے استحصال کرنے والی جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا ہےپاکستان میں مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب سے پہلے فرعونی صہیونی دہشتگردی کے اس نظام کو قائدشہید علامہ شہید عارف الحسینی نے توڑ ا اور عالمی استعماری قوتوں کو پاکستان میں شکست دی، آج ملک میں دہشتگردی کی اس فضا کو ناکام بنانے کیلئے افکار شہید عارف حسین الحسینی کی ضرورت ہے، آج بھی اس ملک میں تکفیری قوتیں اس ملک کی جڑوں کو کمزور کر رہی ہیں، ملک کے بیش تر صوبے ان دہشتگرد تکفیریوں قوتوں کے اثر میں ہیں خیبرپختوخواہ، پنجاب، سندھ اور گلگت و بلستان میں کئی علاقے ان دہشتگردوں کے زیر اثر ہیں اور مسلسل شیعہ و سنی مسلمانوں کو نقصان پہچا رہے ہیں اور کفر کے فتوی ٰدیئے جا رہے ہیں اور ان کا ساتھ وہ لوگ دے رہے ہیں جوقیام پاکستان کے خلاف تھے اور اب اس ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کر رہے ہیں۔