ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی کوششوں سے عوامی کالونی تھانے سے بے گناہ عزاداررہا

17 October 2024

وحدت نیوز(کراچی)گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن وضلعی کابینہ کورنگی کے بھرپور وفد نے کورنگی عوامی کالونی تھانہ کا دورہ کیا۔گزشتہ دنوں عوامی کالونی میں پیش آنے والے واقع میں گرفتار بے گناہ عزاداروں سے ملاقات کی۔

جن عزاداروں کے نام درج ایف آئی آر میں شامل نہیں تھے تفتیشی آفیسر سے ملاقات کے بعد ان عزاداروں کوکل رات ۳ بجے باعزت بری کروادیا گیااورباحفاظت طریقے سے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔دیگر عزاداروں کوعدالت میں پیش کرنے کے بعد انشااللہ ضمانت پر رہا کردیا جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن وضلعی کابینہ کے بھرپور وفد نے کورنگی عوامی کالونی اور پاور ہاوس کا بھی دورہ کیا۔

گزشتہ دنوں عوامی کالونی میں پیش آنے والے سانحہ میں متاثر ہ عزاداروں کے اہل خانہ و علامہ جعفر سبحانی سے ملاقات کی اور درج ایف آئی ار میں نامزد عزاداروں کی ضمانت کے حوالے سے کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وہاں موجود نوجوانوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ڈویژنل و ضلعی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عوامی کالونی کی عوام نے قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ اس مشکل وقت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے وفد میں علامہ شیخ صادق جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، معمبر رضا، عمران نقوی، دانش زیدی، یاسر عباس،بابر علی، نواز کھوکھر، غلام عباس، آفتاب علی،شاہزیب اور دیگر افراد شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree