وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈیژن کی جانب سے آج سہہ پہر صوبائی سیکریٹیریٹ سولجر بازار مین انتہائی پریس کانفرنس کی گئی جس سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، سیکرٹری سیایسات علامہ مبشر حسن اور صوبائی نائب صدر علامہ مختار احمد امامی صاحب نے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی و ڈویژنل رہنماؤں کی جانب سے پاراچنار کے مظلومین کے حق میں آواز بلند کرنے اور انکے پاراچنار میں 5 روز سے جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کی نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ایک مخصوص ملک دشمن گروہ فساد میں ملوث ھے۔
صوبائی حکومت شیعہ قتل عام میں برابر کی ذمہ دار ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ شیعہ شہریوں کی نسل کشی پر جواب دہ ہیں۔
عمران خان صاحب فی الفور نااہل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی برطرفی کا اعلان کریں۔
گذشتہ 3 ماہ سے مسلسل پاراچنار کے عوام کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
گذشتہ روز بھی دو جوانوں کو بے دردی سے شہید کرکے ان کی لاشوں کے ٹکڑے پاراچنار بھیجے گئے۔
پاراچنار کے غیور عوام نے شہداء کے جسد خاکی کے ہمراہ پاراچنار میں 5 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔
قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملک بھرمیں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی میں مرکزی احتجاجی دھرنا نمائش چورنگی پر شروع کیا جارہا ہے۔
یہ احتجاجی دھرنا پاراچنار میں جاری احتجاجی دھرنے کی حمایت میں دیا جارہا ہے۔
جب تک پاراچنار کے مظاہرین کے مطالبات تسلیم نہیں کیئے جاتے ہمارے دھرنے جاری رہیں گے۔
پاراچنار میں صرف شیعہ نہیں بلکہ اہل سنت عوام بھی محاصرے کے سبب مشکلات کا شکار ہیں۔
غذائی اشیا اور ادویات سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے سبب انسانی بحران نے جنم لے لیا ہے۔
پچاس سے زائد معصوم بچے ادویات کی قلت کے سبب شہید ہوچکے ہیں۔
شدید سکیورٹی کے خدشات کے باوجود اہلیان پاراچنار سے اسلحہ واپس لینا احمقانہ اقدام ہے۔
صوبائی حکومت کا طرز عمل ثابت کرتا ہے حالات کی خرابی اور سڑکوں کی بندش انہی کی ایما پر کی گئی ہے۔
بیرسٹر سیف کے بیان سے ہمارا شک یقین میں تبدیل ہوگیا ہے کہ صوبائی حکومت بھی ہمارے قتل عام میں شریک ہے۔
سکیورٹی کے نفاذ کے ذمہ دار ادارے شیعہ قتل عام کو روکنے میں مسلسل ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
ملک کے طول عرض میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں احتجاجی دھرنے شروع ہورہے ہیں۔
جب تک پاراچنار کے عوام کا دھرنا جاری رہے گا ملک بھر میں احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے۔
ہم پرامن قوم ہیں ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام کی خاطر قیمتی شخصیات کی قربانیاں دی ہیں۔
وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال کو یقیقی بنائیں۔
ہمارے دھرنے ملک بھرمیں پر امن ہوں گے، ہم عوام کو کوئی تکلیف نہیں پہنچانا چاہتے۔
ملک میں جاری عدم استحکام اور انتشار عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈا ہے۔
ملک بھرکے عوام اور میڈیا سے گذارش ہے کہ پاراچنار کے مظلوم عام کی آواز کو دنیا بھرمیں پہنچائیں۔