وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین کی مشکلات حکمرانوں کی پیدا کردہ ہیںجس کا مقصد امریکہ اور آل سعود کو خوش رکھنا ہے۔ زائرین کے لئے جان بوجھ کر مشکلات کھڑی کی گئی ہیں، کئی کئی روز تک مرد، خواتین ، بزرگ اور بچوں کو بارڈر پر روکا جاتا ہے،محکمہ حج و اوقاف کا شعبہ زائرین ، زائرین کے مسائل سے لا تعلق اور غیر فعال ہے۔
آخر کس قانون کے تحت ، بلوچستان بارڈر پر زائرین کو روک کر این او سی طلب کیا جاتا ہے اور زائرین کو بارڈر پر محصور رکھا جاتا ہے؟نوازلیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت زائرین کے مسائل فی الفور حل کرے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ سہون شریف کے متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا، سانحے کو دو ماہ گذر گئے نہ وارثان شہداء کو امدادی رقم ملی اور نہ ہی زخمیوں کو امداد دی گئی۔ سانحے کے زخمی علاج کے لئے دربدر ہیں، سندہ گورنمنٹ کی نا اہلی کے سبب سندہ میں دھشت گردی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔مجلس وحدت مسلمین ،پہلے دن سے سانحہ سہون شریف کے متاثرین کے ساتھ ہے، آئندہ بھی ہر محاذ پر متاثرین کے حق میں آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری دھشت گردی کے خلاف اورزائرین کرام کے مسائل کے حل کے لئے جمعہ 28 اپریل کو یوم احتجاج منائیں گے۔
دھشت گردی کے خلاف اورزائرین کے مسائل کے حل کیلئے جمعہ 28 اپریل کو یوم احتجاج منائیں گے، علامہ مقصودڈومکی