وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی محب وطن سیاسی و مذھبی جماعت ہے، پاکستان بالخصوص سندھ اسوقت کرپٹ حکمرانوں اور دھشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں۔سندھ حکومت گذشتہ دس سالوں سے اقتدار میں ہے لیکن ملکی سالمیت اور عوامی مفادات کے لئے کوئی خیرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے سندھ حکومت نے اپنے دورے حکومت میں ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے،انتھائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سرزمین سندھ جو کہ صوفی و بزرگوں کی سرزمین سندھ کی سرزمین جو کہ امن کا گہواره تھی لیکن سندھ حکومت کی سرپرستی میں پلنے والے سندھ حکومت کے پالتو دھشتگردوں نے سندھ کی سرزمین کو مظلوموں کے خون سے لہولہان کردیا ہے جسکی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد بخش غدیری،محمد اشرف خاصخیلی،قمرالدین نوتکانی اور فیاض علی نےمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت نے اپنے دورے حکومت میں تعلیم اور صحت جوکہ پاکستان کے اھم جز ہیں انکو تباہی پر لاکر کھڑا کردیا ہے۔سندھ حکومت نے جمھویت کی آڑ میں آمریت کو جنم دیا ہے جسکا واضع ثبوت گذشتہ دنوں ہونیوالے اساتذہ اور کاشتکاروں کے پرامن مظاہرین پر اپنی طاقت کاغلط استعمال کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کیا ہے۔سندھ باالخصوص ٹنڈو محمد خان میں صحت کے حوالے سے بڑی بڑی عمارتیں تو بنادی گئیں ہیں لیکن اس میں کسی قسم کی سھولیات مھیسر نہیں یہاں تک کے من پسند افراد سرکاری اداروں میں بھرتی کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، مجلس وحدت مسلمین ٹنڈو محمدخان 2018الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں لے آئیگی جس سلسلے میں 06مئی کو ٹنڈو محمد خان کی اھم شاھراہ پہ ایک عظیم الشان یوم حسینؑ واستحکام پاکستان جلسہ منعقد کرینگے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی نمائندوں کے ساتھ ساتھ شھر بھر کے سیاسی سماجی رہنما بھی شرکت کرینگے۔