ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کی 16روزہ جدوجہد کی بدولت متعصب ایس ایس پی جیکب آباد کا تبادلہ

06 July 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آبادتمام شیعہ تنظیمات اور شیعیان حیدرکرارؑ کی 16روزہ جدوجہد کی بدولت متعصب ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کا ضلع جیکب آباد سے تبادلہ کرکے طارق نواز کو نیا ایس ایس پی جیکب آباد مقررکردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تکفیری دہشت اور سانحہ جیکب آباد،شکار پور اور سہیون شریف کے ماسٹر مائنڈ حفیظ بروہی کے بھانجے ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی کو ملت جعفریہ کے بھرپور احتجاج کے بعد آج جیکب آباد سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ متعصب ایس ایس پی جیکب آباد بشیراحمد بروہی نے چند ماہ قبل جلوس شہادت مولاعلیؑ کے انعقاد پرحملہ کرواکرسو سے زائد عزاداروں کو شدید زخمی کیا تھا اور دوسو سے زائد عزاداروں کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آرز کاٹی تھیں،ذرائع کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی پشت پناہی میں بھی مصروف تھا۔

ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی کے جیکب آباد سے تبادلے پر مقامی مومنین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کی مرکزی قیادت خصوصاعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی اور دیگر قائدین کا شکریہ اداکیا ہے جنہوں نے اس مسئلے پر مسلسل مقامی مومنین کی رہنمائی کی اور حکمرانوں اور اعلیٰ پولیس حکام سے مسلسل رابطے میں رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree