وحدت نیوز(کراچی ) ایم ڈبلیوایم بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، جس میں مسلک ، زبان اور رنگ و نسل نہیں فقط انسانیت ترجیح ہے ، اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین تمام عوام دوست سیاسی قوتوں کا ساتھ دینے کے لئے آمادہ ہے ، ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل عوامی مسائل کے حل کےلئے جس حد تک ممکن ہو کوششیں تیز کی جائیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سینئر نائب صدر سلمان عبد اللہ مراد سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، ا س موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری سیاسیات حسن عباس ، سیکریٹری روابط سعید رضا اور سیکریٹری اطلاعات محمد جعفر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد عابدی بھی موجود تھے۔
دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان بلدیاتی انتخابات اور علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہو ئی ، دونوں جماعتوں نے ضلع ملیر میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا ،اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل احسن رضوی کا کہنا تھا کہ ملیر کے عوام دیگر شہری آبادیوں کی نسبت زیادہ مشکلات کا مصائب کا سامنا کر رہے ہیں ، پینے کے صاف پانیہ ، بجلی اور صفائی ستھرائی کی حالت زار انتہائی تشویشناک ہے ، جس کی جانب تمام سیاسی قوتوں کو مل کر توجہ دینا ہو گی ، ایم ڈبلیو ایم بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، جس میں مسلک ، زبان اور رنگ و نسل نہیں فقط انسانیت ترجیح ہے ، اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین تمام عوام دوست سیاسی قوتوں کا ساتھ دینے کے لئے آمادہ ہے ، ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل عوامی مسائل کے حل کےلئے جس حد تک ممکن ہو کوششیں تیز کی جائیں ۔
سلمان عبد اللہ مراد کا کہنا تھا کہ ملیر کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کا اولین حدف ہے ، اس حوالے سے ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے تیار ہپں ہماری خواہش ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ مضبوط سیاسی اتحاد کے بعد اہلیان ملیر کی بہتر اندازمیں خدمت کر سکیں ۔