وحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل برادر حسن ہاشمی نے اراکین کابینہ برائے سال 2013تا 2016کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وحدت ہاؤس کراچی میں منعقد ہو نے والے ڈویژنل کونسل کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے برادرحسن ہاشمی نے نامزد اراکین کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا، اور ماہ مبارک رمضان کے پروگرامات کو حتمی شکل بھی دی گئی ۔
جن اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں برادر رضا نقوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، مولانا دیدارعلی جلبانی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برائے تنظیمی امور،مولانا نقی ہاشمی سیکریٹری فرہنگ، برادر میثم عابدی سیکریٹری امور تنظیم سازی ، برادرعلی حسین نقوی سیکریٹری امورسیاسیات ،برادر علی احمرزیدی سیکریٹری اطلاعات، برادر مبشرحسن سیکریٹری امور تر بیت ، برادر یاسررضاسیکریٹری نشرواشاعت شامل ہیں ۔
باقی عہدوں پر رہ جانے والے اراکین کے ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے ، اجلاس کے اختتام پر ماہ مبارک رمضان کے پروگرامات کو بھی حتمی شکل دی گئی اور اعلان کیا گیا کے مرکزی اعتکاف 23.24.25 رمضان کو آئی۔ آر۔ سی امام بارگاہ میں منعقد کیا جائے گا اور دعوت افطار 16رمضان کو منعقد ہو گی جسمیں مہمان خصوصی ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہو نگے ۔