وحدت نیوز(مورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس سندھ کے شہر مورو کی مرکزی امام بارگاہ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کی جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ تھے۔
اجلاس میں سندھ بھر کے 27 اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے ناصر شیرازی، علامہ مختار امامی، عبداللہ مطہری، عالم کربلائی و دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گااور مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں عوام دوست سیاسی ماحول کی تشکیل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔