وحدت نیوز(کراچی)عوام جعلی مینڈیٹ اور چور دروازوں کے ذریعے اقتدار پر قابض حکمرانوں کیخلاف میدان عمل میں نکل چکے ہیں اب ان غاصبوں کا جانا ٹھہر گیا ہے انقلاب مارچ اور یوم شہداء میں شامل ہونے والوں کیخلاف کوئی بھی متشدد اقدام حکمرانوں کے تابوت آخری کیل ثابت ہوگا،ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس کراچی میں جاری صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔
علامہ امامی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کی جانب انقلاب مارچ میں ہر اول دستہ ثابت ہوں گے اور اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی صونائی کونسل کااہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم 35سال سے لاشیں اٹھا رہے ہیں ،دھرنے دیے ،احتجاج کیا،مگر یہ حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے، ہمارے شہیدقائدعلامہ عارف حسینی کے قاتلوں کو نواز حکومت نے رہاکیاقاتلوں اور جلادوں حکومتی سطح پر فری ہینڈ دیا گیا ہے عوام اس ملک میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔اور اب انشا اللہ با نیان پاکستان کی اولادیں شیعہ اور سنی مل کر اس ملک سے دہشت گردوں ،تکفیریوں کو نکال باہر کریں گے اورہر جبر کا مقابلہ مل کرکریں گے۔موجودہ حکومت جوآئین اور قانون کی پاسداری اور جمہوریت کا راگ الاپتی ہے اور عوام کو قانون کا سہارا لینے کا درس دیتی ہے مگرملک میں کہیں بھی کوئی بھی ادارہ محفوظ نظر نہیں آتا۔
انہوں نے انقلاب مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز حکومت نے کی جانب سے پنجاب میں کا رکنان کو ہراساں کیا جانے کی مذمت کرتے ہیں نواز حکومت نے پر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کر دینگے سندھ کا ہرگلی کوچہ مال روڈ اور ڈی چوک بن جائے گا۔اب کوئی ظالم ہمیں ملکی استحکام و ترقی اور عوامی حقوق کی جدو جہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گا ہم نے اپنی مظلومیت کو اب عوامی طاقت میں بدل دی ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب ظالم اپنے انجام کو پہنچ جائینگے اور مظلوموں اور مستضعفین کو فتح و نصرت نصیب ہونگی۔اجلاس میں علامہ صادق رضا تقوی ،عالم کر بلائی،مولانا نشان حیدر ،عبد اللہ مطہری،حیدر زیدی،امتیاز شا بخاری ،شفقت حسین ،آٖصف صفوی نے شر کت کی۔
قا ئد شہید کی زندگی اگر چہ مختصر لیکن ثمرآور تھی، مجلس وحدت اسی ثمر کا نتیجہ ہے، مولاناہدایت العسکری
(علی پور وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن ضلع علی پور کے زیر اہتما م شہید قا ئد علامہ عارف حسین الحسینی کی بر سی کے موقع پر ایک عظیم اجتماع بعنوان فکرِ حسینیؑ سیمنیار کا انقعاد کیا گیا جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی (صوبہ پنجاب) مولاناہدایت العسکری نے اظہار خیا ل کر تے ہوکہا کہ قا ئد شہید کی زندگیاگر چہ مختصر تھی لیکن ان کے کارنامے عظیم تر تھے ابھی تک ان کے اثرات ہمارے درمیان موجود ہیں مجلس وحدت مسلمین کی شکل میں پورے پاکستان میں ان کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے ۔اسیر امامیہ ، سا بقہ صدر آئی ایس او سردار وسیم عباس خان مستوئی ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور برادر شاکر حسین کاظمی شہید قا ئد کی شہادت پرخطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر موقع پر ملت کے لیے ہر اول د ستہ کے طور پرکام کیا اب آنے والے انقلاب مارچ کی دعوت دی ۔مولانا یوسف رضا کاظمی نے شہید قائد کی شہادت کے موضوع پر گفتگو کی اور شہید کی حیا ت پر اظہار خیا ل کیااس موقع پر مجلس وحدت مسلمین یونٹ اوچشریف سے ضلعی جنرل سیکرٹری شعبہ نشرواشاعت خواجہ قمر عباس جعفری کی قیا دت میں مو منین کی بڑی تعداد نے شر کت کی جس میں آئی ایس او یونٹ اوچشریف کے یونٹ صدر کامران جعفری بھی موجود تھے آخر میں مجلس وحدت مسلمین علی پور سٹی کے سیکرٹری جنرل عدیل کاظمی نے اپنی کابینہ سے حلف لیا۔