وحدت نیوز(کراچی) کراچی کے ضلع وسطی میں واقع سرجانی ٹاؤ ن سیکٹر فائیو ڈی میں وحدت یوتھ کے یونٹ کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وحدت یوتھ پاکستان سندھ کراچی کے سیکرٹری یوتھ برادرعباس صفو ی نے سرجانی ٹاؤ ن میں ضلعی سیکریٹری یوتھ برادر مرتضیٰ عابدی اور برادر کلیم کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن کا دورہ کیا اور اس موقع پر سرجانی ٹاؤن میں وحدت یوتھ کی تنظیم نو کا پروگرام منعقد کیا گیاجس میں برادر محمد عباس رضوی کو وحدت یوتھ کراچی کے یونٹ سرجانی ٹاؤن کا سیکرٹری منتخب کیا جبکہ برادر صادق کو ضلع وسطی کی کابینہ میں بطور سیکرٹری اسکاؤٹ منتخب کیا گیا،اس موقع پر وحدت یوتھ کے سینئر دوستوں میں برادر رضا چمران، برادر فہیم حسین، اور صوبہ سندھ وحدت یوتھ کے سیکرٹری جنرل مہدی عباس بھی موجود تھے۔