کراچی سے خیبر تک دہشت گردوں کی عملی حکمرانی ہے، علامہ مختار امامی

28 June 2013

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جمعہ کو ملک بھر سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں سانحہ مدرسہ حسینی پشاور اور کراچی میں جسٹس مقبول باقر پر دھماکوں کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا جبکہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی میں جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر اورجامع مسجد دربار حسینی ملیر برف خانہ کے باہر مظاہرے کئے گئے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی، علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن، علامہ فرخ عباس رضوی (قم )، برادر حسن ہاشمی اور برادر سجاد اکبر نے کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کی سنگین واردات اورپشاور میں جامع مسجد مدرسہ حسینی اور گلگت دیامرمیں سیاحوں پر دہشت گردی پر شدید غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ لاشوں پر لاشیں اٹھانے کے باوجود ملکی سلامتی و استحکام کے لیے صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں بے گناہ مسلمانوں اور سیاحوں کو خون میں نہلایا جا رہا ہے لیکن حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاموش اختیارکر رکھی ہے۔

 

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہماری آزاد عدالتوں کو ایک تھپڑ تو نظر آ جاتا ہے لیکن سینکڑوں بے گناہ انسانوں کا خون نظر نہیں آتا، اب وہ کم از کم سندھ ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس مقبول باقر ہی کو انصاف فراہم کردیں کہ جنہیں کالعدم تکفیری دہشت گردوں نے بم دھماکے کے ذریعے عوام کو انصاف فراہم کرنے کی سزا دینے کی سازش کی اور اس قاتلانہ حملے میں نو افراد شہید ہوئے، عدلیہ دیگر شہید ججوں اور وکلاء کے لواحقین ہی کو انصاف فراہم کردے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ شیعان حیدر کرار ع کے قتل عام پر خاموشی اختیار کر لیتی ہیں، افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مولانا مختار امامی نے خطاب کرتے ہو کہا کہ کراچی سے خیبر تک دہشت گردوں کی عملی حکمرانی ہے اور اس حکمرانی کے آگے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوئی رٹ نہیں، حکومت خاموش تماشائی بنی ہے اور اگر لب کشائی بھی کرتی ہے تو دہشت گردوں سے مذاکرات کی باتیں کرتی ہے جو دہشت گردوں کے آگے سرنگوں ہونے کے مترادف ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree