کراچی :ہولی ٹرنٹی چرچ میں بشپ ڈینیل صادق سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی تعزیت‎

25 September 2013

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور صوبائی سیکریٹری تربیت علامہ صادق رضاتقوی نے ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ سانحہ پشاور میں چرچ میں ۸۰ سے زیادہ عیسائی بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر سندھ اور بلوچستان کے بشپ ڈینیل صادق سے ہولی ٹرنٹی چرچ واقع صدر میں ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ان خیالات کا ظہار کیا کہ تمام اہل تشیع اپنے عیسائی بھائیوں کے اس عظیم سانحے اور دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔شیعہ و عیسائی دونوں ایک ہے بندوک سے پاکستان میں نشانہ بن رہے ہیں، ہماری حکومت کے پاس لفظی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ، وقت کا تقاضہ ہے کہ ریاست ان سفاک دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے ورنہ کسی اور حادثہ کے لئے قوم تیار رہے ۔

اس وفد میں وحدت یوتھ سندھ کے آرگنائزر مہدی عباس  ، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ دیدار علی جلبانی اور پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقو  ی بھی شامل تھے ۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء اور انٹر فیتھ کمیشن برائے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے سربراہ بھی موجود تھے۔ علامہ صادق تقوی نے مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے تجویز پیش کی کہ عیسائی برادری کے فادر اوربشپ مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ کریں اور علمائے کرام گرجا گھروں میں جا کر تقاریر کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree