وحدت نیوز(کراچی) عالم اسلام میں انسانی حقوق کے کا اصل علمبردار اور قائد اگر کوئی ذات ہے تو وہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب (ع) کی ہے ، اسلامی معاشرے میں انسانی حقوق کی ادائیگی حاکم اسلامی کی شرعی ذمہ داری ہے ، آج معاشروں میں بےتفاودگی کا اصل محرک عدل و انصاف کی شفاف فراہمی کا نہ ہونا ہے، الہٰی معاشرے کی تشکیل میں انسانی حقوق کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمارے معاشرے میں بگاڑ کا ایک سبب انسانی حقوق کا استحصال بھی ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما سید علی حسین نقوی مختلف مکاتب فکر اور مذاہب (شیعہ ، سنی ، ہندو ، سکھ ) نے شرکت کی، اجلاس میں مجلس وحدت مسلین نےگزشتہ 6 ماہ کے دوران شیعیان حیدر کرار کے قتل عام پر مشتمل تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی ۔