حکومت نے پاراچنارکے مسائل حل نہ کیئے تو علامہ راجہ ناصرعباس جلد پاراچنارمیں احتجاج کا آغازکریں گے،علامہ اقبال بہشتی

22 August 2016

وحدت نیوز(پاراچنار) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی اٹھائیسویں برسی کے موقع پر تحریک حسینی کے تحت شہید کے مرقد پر تعزیتی جسلہ منعقد کیا گیا جس کا با قائدہ آغاز قاری سید ہدایت حسین نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا۔ مجاہد حسین طوری، ذاکر سید مجاہد حسین، سید مہدی حسین، ذاکر سید عنایت حسین، ذاکر محمد افضل اور ذاکر محب حسین نے شہید عارف الحسینی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شاعرانہ کلام پیش کیا۔ برسی کے روح پرور اجتماع سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اقبال حسین بہشتی، آئی او کے مرکزی جنرل سیکرٹری جناب خادم حسین کھوسہ، لوئر علی کے جامع مسجد کے پیش امام حجۃ الاسلام مولانا صداقت حسین اور تحریک حسینی کے رہنماؤں شبیر حسین ساجدی، ثاقب حسین بنگش، منیر حسین جعفری، علامہ سید محمد حسین طاہری اور علامہ سید عابد حسینی نے خطاب کیا۔

برسی کے اس روح پرور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی نے اپنے خطاب کے دوران عوام سے برسی میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عدم شرکت پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ صاحب کی بہت خواہش تھی تاہم اسکی صحت پاراچنار کے طویل سفر میں مخل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شیعیان علی کو نہایت مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک بھر میں شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ گلگت بلتستان کی متعصب حکومت کے ہاتھوں شیعوں کی حق تلفی ہورہی ہے۔ انکی زمینوں پر ناجائز قبضہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے شیعہ حقوق کے لئے راجہ ناصر عباس کے عزم مصمم کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاراچنار کے حکام سے انصاف کے قیام کا مطالبہ کیا، شیعوں کے حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاراچنار کے مومنین کے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو عنقریب راجہ ناصر عباس پاراچنار کا دورہ کریں گے۔ اور اس وقت تک یہاں رہیں گے جب تک عوام کے حقوق کا مداوا  نہیں کیا جاتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree