وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہفتے کے دوران دو شیعہ جوانوں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں کرتے ہوئے سانحات کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دیاہے، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ ایک ہفتے میں ثمر عباس اور عقیل حسین کو محض شیعہ ہونے کے جرم میں گولیوں سے بھون ڈالا گیا، صوبائی حکومت ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود تکفیری دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کیوں نہیں کرتی، گذشتہ دن سالوں میں ڈی آئی خان کے سینکڑوں شیعہ جوان بربریت کا نشانہ بنائے گئے، ایک شیعہ مقتول کابھی قاتل آج انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاسکا،انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور آئی جی پولیس خیبرپختونخواسے مطالبہ کیا کے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شیعہ جوانوں کے قاتل تکفیری دہشت گردوں کو فلفورکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔