ڈی آئی خان، شہیدمطیع اللہ کی نمازجنازہ ادا، ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ غضنفرنقوی کا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

03 February 2018

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والےمتولی امام بارگاہ محلہ شاہین مطیع اللہ عرف موتی کی نماز جنازہ  ادا کردی گئی، اس موقع  پر مومنین کا شدید احتجاج تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی،مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفر عباس نقوی  نے شہید مطیع اللہ کی نماز جنازہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی سکیورٹی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ ڈیرہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں تیزی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہید مطیع اللہ کے قاتلوں نے دن دھاڑے بھرے بازار میں انہیں نشانہ بنایا جس کا ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح موجود ہے اور قاتل بھی قابل شناخت ہیں لیکن تاحال کسی دہشت گرد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ شہید مطیع اللہ سمیت تمام شیعہ مقتولوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔

دوسری جانب انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے بے گناہ شیعہ جوانوں کی بلاجواز جبری گمشدگی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی اور شیعہ جوانوں کے اغواءکا فوری نوٹس لیں ، ریاستی اداروں کا ملت جعفریہ کے ساتھ ظالمانہ رویہ ناقابل برداشت ہے ، شہید بھی ہمارے جوان ہورہے ہیں اور اسیر بھی ہمارے ہی جوانوں کو بنایا جارہاہے ، اگر صورت حال تبدیل نا ہوئی تو جلد ملک بھر میں احتجاج کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا،شہید کی نماز جنازہ شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر کی زیر اقتداء ادا کی گئی اور شہید کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree