شہید افتخارحسین کی نمازجنازہ ادا، ایم ڈبلیوایم کا کل بنوں روڈ پر دھرنے کا اعلان

08 February 2018

وحدت نیوز (ڈی آئی خان)  ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں 30 دن کیلئے اسلحہ کی نمائش کرنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے پابندی کا اطلاق کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے بعد کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تیس سالہ افتخار حسین کی نماز جنازہ کڑے پہرے میں شاہ سید منور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پہ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ غضنفرعباس نقوی نے اپنی تقریر میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور خیبر پختونخوا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ظلم کی انتہا ہے  ملت جعفریہ پردہشت گردوں نے ڈیرہ کی زمین تنگ کی ہوئی ہے تو دوسری طرف سی ٹی ڈی نے انہی شہدا ءکے گھر چھاپے مار کر خوف و حراس پیدا کیا ہوا ہے اور پولیس ناکوں پے بیٹھ کر صرف ٹائم پاس کر رہی ہے۔تحریک انصاف کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے ایک دورہ بھی نہیں کیا کہ ڈی آئی خان جو صوبے کا دوسرا بڑا شہر ہے کیا یہاں کوئی انسان بستا بھی ہے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیرہ انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے اورڈیرہ کو آرمی کے حوالے کیا جائے۔ کل بروز جمعہ بنوں روڈ پر دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھاجائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree