ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے شہید عارف حسینی ؒکے مشن کو آگے بڑھائیں گے، امیدوار قومی اسمبلی شبیر ساجدی

22 June 2018

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم عنقریب تعمیر وطن پروگرام کا آغاز کررہی ہے جسکے تحت عوامی مسائل حل کئے جائیں گے ۔ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے دیئے گئے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کرم کے سیکریٹری جنرل اور امیدوار قومی اسمبلی شبیر ساجدی اور صوبائی ممبر شوری علامہ سبطین حسینی نے کہا کہ ماضی میں فرقہ پرستی کی بنیاد پر عوام کو نام نہاد لوگوں نے لڑایا ان کی کارستانیوں کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔تنازعات چاہے زمین پر ہو یا جنگلات پر ہو اس کا تصفیہ لڑائی جھگڑے کی بجائے کاغذات مال کے مطابق کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے ہم ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے ان کےسیاسی مشن کو آگے بڑھائیں گے ،انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ملت کے لیے بےبہا قربانیاں دی ہیں ۔علماء اور شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔کرم ایجنسی کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کے خاندانوں کے لیے ابھی تک کسی امیدوار نے کام نہیں کیا ھم نے شہداء کے خاندانوں کو سپورٹ کیا اور انہیں روزگار فراہم کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree